• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین کا ایک لاکھ روایتی چینی طب کے ماہرین تیارکرنے کا فیصلہ

Feb 12, 2021

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین کی حکومت روایتی چینی طب (ٹی سی ایم)کو ترقی دینے کے لئے آئندہ پانچ سے دس سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب روایتی چینی طب کے ماہرین تیارکرے گی۔
ریاستی کونسل کے جنرل آفس سے جاری ایک سرکلر کے مطابق محدود ٹیلنٹ پول اور تعلیمی وسائل طویل عرصے سے ٹی سی ایم خدمات کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ رہے ہیں۔اس حوالے سے سرکلر میں ٹی سی ایم کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کئی ایک اقدامات پیش کئے گئے ہیں۔سرکلر میں ٹی سی ایم کورسز پر مبنی خصوصی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لئے نصاب تشکیل دینے کی کوششوں اور فرسٹ کلاس انڈرگریجویٹ ٹی سی ایم میجرز کی تیاری کے لئے 100 کے لگ بھگ پروگرام شروع کرنے کاکہا گیا ہے۔