• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جب بابر اعظم رن آوٹ ہوئے تو محمد رضوان کی کیا کیفیت تھی ؟ مین آف دی میچ محمد رضوان نے خود ہی بتا دیا

Feb 12, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64گیندوں پر 104رنز بنائے اور نا ٹ آوٹ رہے جس پر انہیں مین آف دی میچ کا بھی اعزاز دیا گیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہر میچ ضروری ہوتا ہے ،چاہے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہو یا ٹیسٹ ہرطرح کے فارمیٹ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے آئے تو پہلے یہ پریشر تھا کہ آپ کے سامنے ورلڈ کلاس بلے باز اور آپ کا کپتان بلے بازی کر رہا ہے لیکن جب بابر اعظم رن آوٹ ہوئے تو پریشر مزید بڑھ گیا جس کے بعد پچ کو ریڈ کرتے ہوئے اپنی اننگز بنائی۔رمیض راجہ نے محمد رضوان سے سوال کیا کہ ناقدین کہتے ہیں آپ چھکے نہیں مارتے تو آج آپ نے چھکے اور چوکے بھی مارے اس پر کیا کہیں گے؟محمد رضوان نے جواب دیا کہ سنا ہے کہ میں چھکے نہیں لگا سکتا ،میں اپنی شارٹس میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں اور اللہ مدد کر رہا ہے ۔