• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اے ٹی ایم سے رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے کٹوتی لیکن دراصل یہ رقم کس مد میں لی جارہی ہے؟ ون لنک کا موقف بھی آگیا

Feb 12, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) بینکوں کے ڈیجیٹل معاملات سے متعلق خدمات فراہم کرنیوالی کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،اس مہم کا مقصد کاغذی رسید کی حوصلہ شکنی، کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے۔
ون لنک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے یا بیلنس کی تفصیل جاننے کے لیے کاغذی رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے چارجز کی وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے۔ یادرہے کہ کسی بھی بینک کی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے رقم نکلوانے یا کوئی بھی دیگر خدمت کے ساتھ کاغذی رسید لینے کی صورت میں اضافی اڑھائی روپے صارفین سے کٹوتی لاگو کردی گئی ہے ۔