کراچی(نمائندہ خصوصی)ٹیلی ویژن کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ نصیبولعل کے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ترانے کو اس طرح ٹرول نہیں کیا جانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے سٹارز کو کم ازکم ہمیں عزت ضرور دینی چاہیے،کی بورڈ کے ذریعے کسی کی محنت کے بخیے ادھیڑنا بہت آسان ہے،ہم نصیبو لعل کے ان لاتعداد سریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے فراموش کرسکتے ہیں جو انہوں نے ماضی میں ہمارے لیے گائے۔
واضح رہے کہ نصیبو لعل کے پی ایس ایل ترانے’گروو میرا‘ کو سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد اہم شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔