• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کیلئے سکھر کے شہریوں و پی پی کارکنان کی جانب سے غریب آباد چوک پر مظاہرہ کیا گیا

Feb 13, 2021

سکھر(رپورٽ۔امداد علی گل کلوڑ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کیلئے سکھر کے شہریوں و پی پی کارکنان کی جانب سے غریب آباد چوک پر مظاہرہ کیا گیا اور سید خورشید شاہ کی رہائی کیلئے نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں سید خورشید شاہ کی تصآویر اور رہائی کیلئے تحریری پلے کارڈ اور بینرز سمیت پارٹی جھنڈے اٹھے رکھے تھے مظاہرے کی قیادت سماجی رہنما و پی پی ورکرز نصیر گوپانگ، عامر بلوچ ،آصف راجپوت،کامن مین ویلفئیر کے عبدالجبار سومرو و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے خورشید شاہ کی گرفتاری والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کے خلاف سازش قرار دیا مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سید خورشید شاہ کو عوام کی بے لوث خدمات کرنے پر انہیں نشانہ بناکر بلاجواز بے گناہ کیسز میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے سید خورشید شاہ سکھر کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں ہم نیب گردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے جھوٹے کیسز میں بے گناہ گرفتار سید خورشید شاہ کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔