اسلام آباد ( رانا محمد سعید ) پولیس میں انتظامی تبدیلیاں انویسٹیگیشن اور اپریشن کو الگ الگ کرنے سے کرکاردگئ میں نمایاں پیش رفت
ایک ماہ کے دوران 810 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔۔
ملزمان سے 9 کروڑ65 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکر کے شہریوں کے حوالے کیا گیا
خطرناک 8 گینگز کے21ملزمان گرفتار کئے گئے۔
گھریلو چوری میں ملوث 12گینگز کے 31ملزمان،
کاراور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث8 گینگز کے19 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
عدالتی و اشتہاری 270 مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والے181 ملزمان کو گرفتار کر کے 9کلاشنکوفیں /رائفلیں،11بند و ق /کا ر بین 188پستول اور3548روند برآمدکیئے گئے۔
1602بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور ہو ائی فائرنگ کے 15ملزمان کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی۔
جھوٹی رپورٹ درج کرانے پر27افراد کے خلاف زیر دفعہ188ت پ کارروائی کی گئی۔
بھتہ خوری کے2مقدما ت میں ملوث 2ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
قبضہ ما فیا کے خلاف کارروائیوں میں 48ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آپریشنز اور انوسٹیگیشن میں اچھی کارکردگی دیکھانے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان