• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور پریس ریلیز برائے ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری 13 فروری 2021

Feb 13, 2021

پشاور (عمران خان) صفائی نصف ایمان ہے’ عوام اپنے محلے گلیوںکو صاف ستھر ارکھنے میں ڈبلیو ایس ایس پی کا ساتھ دیں اور صفائی مہم میں بھر پور حصہ لیں یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن رابعہ بصری نے آج بروز ہفتہ ڈبلیو ایس ایس پی آفس میں ایک تقریب کے دوران کہیں ‘ڈبلیو ایس ایس پی آفس کوہاٹی گیٹ میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیاتھا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن رابعہ بصری مہمان خصوصی تھیں اس موقع پر سی ایم آ ئی ریاض خان ‘ سی ایم آئی حاجی ارشاد’ سیلاب خان’ صلاح الدین ‘ اول سید اور دائود خان بھی تقریب میں شریک تھے اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن رابعہ بصری نے صفائی مہم کے حوالے سے واک بھی کیا جبکہ ڈس انفیکشن سپرے کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن رابعہ بصری نے کہاکہ دوبارہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا عوام کو چاہیے کہ اس سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ تعاون کریں اور محلے گلیوں کو صاف ستھرا رکھیں اور گند مقررہ جگہ پر مقررہ اوقات میں پھینکیں تاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کااہلکار اسے برقت ٹھکانے لکائیں اور گند بار بار پھینکنے سے گریز کریں ۔