• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور: ایل آر ایچ میں مزید دو سو چارج نرسز بھرتی کرنے کے لئے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاہے۔

Feb 13, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے

پشاور: ایل آر ایچ میں مزید دو سو چارج نرسز بھرتی کرنے کے لئے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاہے۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق تقریباً آٹھ سو میل فیمیل اُمیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا جس میں چار سو سے زائد میل اور تین سو سے زائد فیمیل اُمیدوار شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایم ٹی آئی ریفارمز کے بعد مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لئے نرسوں کی کمی کو پورا کرنا ایک اہم سنگ میل تھا۔ انہوں نے کہا کہ نرسوں کی بھرتی سے علاج کے معیار میں بہتری کے ساتھ ساتھ نرسوں پر اضافی بوجھ کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

ایل آر ایچ صوبے کا واحد سرکاری ہسپتال ہے جہاں پر نرسز کی ٹریننگ کے لئے جدید سکل لیب بھی قائم کیا گیا ہے۔

حال ہی میں فلپائنی شہری کو ایل آر ایچ کی نرسنگ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جس سے نرسنگ کے شعبے میں خاطر خواہ تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔