• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 31 اموات،1404نئے کیسز رپورٹ

Feb 14, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 31 اموات اور ایک ہزار 404 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 700 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 986، اسلام ا?باد میں 484، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 198 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 513، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 386، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، بلوچستان میں 18 ہزار 924، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 408 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔