• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انجمن تاجران باغبانپورہ کےدفتر میں تاجر برادری مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

Feb 15, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران باغبانپورہ کےدفتر میں تاجر برادری مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی میاں معراج الہی شیرو نے کی جس میں تاجر برادری کے صدر شیخ عبدالوحید تارا ، اور دیگر تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیاجس کو سرپرست اعلی میاں معراج الہی شیرو نے سنتے ہی ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے صدر شیخ عبدالوحید نے تاجر برادری کے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کاروائی اور صدر شیخ عبدالوحید تارا نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہہ ملک پاکستان میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تاجر برادری کو پیس کر رکھ دیا ہے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے تاجر برادری کو انتہائی مشکلات کا سامناں ہوتا ہے مزید انکا کہنا تھا میں پریشان تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہو حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں آئے روز مہنگائی کے نام پر ایک نیا بمب عوام پر گرادیا جاتا جس سے تاجر برادری بری طرح متاثر ہوتی ہے پاکستان اس وقت مہنگائی غربت بے روزگاری کی دلدل میں پھنس رہا ہے پاکستان کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جو پاکستانی عوام کے ساتھ تاجر برادری کے لے لمحہ فکریہ ہے  ملک کوکسی صورت عراق اورشام نہیں بننے دیں گے۔