ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل
کلاچی میں
پاکستان آرمی کی جانب گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کلاچی میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جو 11 فروری سے 13فروری تک جاری رہا ٹورنامنٹ میں علاقہ بھر سے ٹیمز نے حصہ لیا فائنل میچ فائٹر کلب (شیخ جمشید)اور برہ خیل کلب (مبشرخان )کے درمیان کھیلا گیا
دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائٹر کلب فائنل میچ کی فاتح ٹھہری۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر
قاسم شہزاد جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اللہ خان مروت،تحصیلدار کلاچی محمد انور ،سابقہ تحصیل ناظم کلاچی محمد اکبر خان گنڈاپور،سابقہ تحصیل ممبر خورشید احمد خان گنڈاپور موجود تھے ۔
فائنل میچ کے اختتام پر اسٹیشن کمانڈر قاسم شہزاد نے ونر ٹیم فائٹر کلب اور رنر آپ ٹیم برہ خیل کلب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے اور انہوں نے کھیلوں کے میدان آباد رہنے کو خوش آئند اقدام قرار دیا شائقین کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کو پاکستان سے محبت کہا اور تمام شرکاء کی شرکت کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر علاقہ بھر سے کھیلوں کے شائقین،سیاسی سماجی حلقوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کی جانب سے کھیلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے انہیں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا
پاکستان آرمی کی جانب گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کلاچی میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا
