• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کپتان بابر اعظم نےدوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ بتادی

Feb 14, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مڈل اوور میں اچھی بیٹنگ نہ کرسکنے کے باعث میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم نے جو سوچا تھا اس سے رنز کم ہوئے،اچھا ٹارگٹ سیٹ نہیں کرسکے اور پارٹنز شپ بھی نہیں لگی۔آج کا وکٹ بھی گزشتہ میچ جیسا تھا،بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی غلطیاں ہوئیں۔جنوبی افریقہ اپنے پلان میں کامیاب ہوئی،کل (اتوار کو)میچ کا نتیجہ مختلف ہوگا،آخری میچ کے لیے نیا پلان بنائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 145رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا تھا۔