• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز،فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

Feb 14, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے،پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔فائنل میچ جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹیم میں تبدیلیاں کئیے جانے کا امکان ہے۔