• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابر اعظم نے اوپننگ کرنے کے بجائے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی وجہ بتا دی

Feb 15, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی ۔میچ کے بعدگفتگو کے دوران ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج اوپننگ کرنے کے بجائے نچلے نمبر ز پر کھیلنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم چاہتے تھے کہ حیدر علی پاور پلے کا بہترین استعمال کرے اور میں نچلے نمبر پر تبریز شمسی کے خلاف کھیل سکوں ۔
انہوں نے کہا کہ آج میچ میں قومی ٹیم نے شروع میں اچھی باولنگ کی لیکن پھر ڈیوڈ ملر نے بہت اچھی اننگ کھیلی ۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری بلے بازی آئی تو ہماری کوشش تھی کہ جتنی لمبی اننگز کھیل سکیں کھیلیں گے اوراسی پلان پر عمل کیا ۔کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سو فیصد پرفارمنس دی ،حسن علی اور محمد نواز نے بھی ٹیم میں اچھی واپسی کی ۔ بابر اعظم نے کہا کہ نئے لڑکے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر کے آرہے ہیں اور ہم انہیں پر اعتماد رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔