کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 250 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 95 ہزار 379 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے باعث فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔
سونا پھر مہنگا ہوگیا
