• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت پر مولانا کا خوف طاری ہے بہت جلد پی ٹی آئی حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے

Feb 15, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان
صوبائی جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب مولانا صفی اللّٰہ صاحب نے کہا کہ حکومت پر مولانا کا خوف طاری ہے بہت جلد پی ٹی آئی حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے حکومت کے ریاست مدینہ اور نیا پاکستان کے کھوکھلےنعروں کا بھید کھل چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ مریالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا صفی اللّٰہ صاحب نے کہا کہ قاری محمد نواز فاروقیؒ کی علم دین اور جمیعت علماء اسلام کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ جرات بہادری کے ساتھ جمیعت کو لیکر آگے بڑھے اور جمیعت علماء اسلام انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ قاری محمد نواز فاروقیؒ کے فرزند قاری محمد عمیر فاروقی صاحب کا مثبت کردار اپنے والد محترم کی یاد کو تازہ کر رہا ہے مولانا صفی اللّٰہصاحب نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست مدینہ کا مقدس نعرہ لگا کر یہودی ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہے لیکن جمیعت علماء اسلام قاٸدجمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں نہ صرف ملک کے اندر بلکہ عالمی سامراج کا مقابلہ کر رہی ہے جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اسلام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ملک کے تحفظ معیشت کی بہتری اور اسلام کے نفاذ کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھ مضبوط کریں 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرکےمولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھ مضبوط کریں ۔اس سے قبل جامعہ عثمانیہ مریالی کے مہتمم اور فرزند قاری محمد نواز قاری محمد عمیر فاروقی نے کہا کہ اکابرین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قاری محمد نواز فاروقی (مرحوم ) کی علم دین اور جمیعت علماء اسلام کےلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انکی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ہم انکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمیعت علماء اسلام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر
حاجی عبداللہ شاہجہان ضلعی رہنمإجےیوآٸ ڈیرہ ۔حاجی امان اللہ دوتانی امیرجےیوآٸ یوسی مریالی۔ ملک کالو ایسررہنمإ جےیوآٸ۔حاجی امین لالاجانی جنرل سیکٹری جےیوآٸ تحصیل سٹی۔شیخ محمودالحسن ضلعی رہنمإ جےیوآٸ ڈیرہ۔
مولنافضل کریم شیخ ناظم جامعہ عثمانیہ مریالی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں