کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ6(پی ایس ایل)کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج شروع ہوگی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی میچزکے ٹکٹس جاری کئے جائیں گے،کراچی میں 7 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں لاہورمیں شیڈول گروپ میچزکے ٹکٹس جاری ہوں گے ،ذرائع کے مطابق آن لائن ٹکٹ کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک ہے۔