• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت عمران خان پی ایس پی کا کا تھانہ ڈآڈیوالہ، تھانہ لکی ، چوکی منجوالہ، چوکی عباسہ،  چوکی لکی سٹی ،چوکی ارسلا، اور پنجاب سے منسلک سرحدی چیک پوسٹوں درہ تنگ، قبول خیل  اور میر عالمی چیک کا  سرپرائز وزٹ

Feb 15, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ نمائندہ نیوز ٹائم )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت عمران خان پی ایس پی کا کا تھانہ ڈآڈیوالہ، تھانہ لکی ، چوکی منجوالہ، چوکی عباسہ،  چوکی لکی سٹی ،چوکی ارسلا، اور پنجاب سے منسلک سرحدی چیک پوسٹوں درہ تنگ، قبول خیل  اور میر عالمی چیک کا  سرپرائز وزٹ۔۔*

ڈی پی او نے تھانہ ڈاڈیوالہ، تھانہ لکی اور چوکیات  کی ریکارڈ کی مکمل تفصیل سے جانچ پڑتال کی اس موقعہ پر ڈی ایس پی نورنگ سرکل اقبال مہمند بھی انکے ہمراہ موجودتھے۔

 ضلعی پولیس سربراہ عمران خان (پی ایس پی ) نے تھانہ ڈاڈیوالہ تھانہ لکی سمیت چوکیات  اور سرحدی چیک پوسٹوں کی بلڈنگ اور سیکیورٹی کا معائنہ کیا اور تھانہ ڈاڈیوالہ لکی ، چوکی سٹی اور چوکی عباسہ کےحوالات کو چیک کرکے  بند ملزمان کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔  ضلعی پولیس سربراہ نے ملازمین کی رہائشی بیرکس کا معائنہ کرکے اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور  صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات دی قائمقام ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ روزنامچہ،  کوت اور مالخانوں کے ملاحظے کے دوران اسلحہ ایمونیشن اور مال مقدمات کی چیکنگ کرتے ہوئے محراران کوسرکاری مال کی حفاظت اور تھانہ کی ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی ہدایات دی  اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ رویہ بہتر رکھنے اور ان کی ہر ممکن مدد اور تعاون کی ہدایات بھی دی، انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ پولیس کی بنیادی فرض عوام کی جان اور مال کی حفاظت ہے لہذا ہمیں اپنا فرض اور ڈیوٹی سو فیصد پورا کرنا چائیے اس میں کسی قسم کا غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی پی او نے ایس ایس ایچ اوزاورمحرران اور انچارج چوکیات کوصفائی کےمتعلق اہم ہدایات دی۔ڈی پی اونےبدوران ڈیوٹی تمام اہلکاروں کوبلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ استعمال کرنےپرزوردیا۔اور مزید کہاکہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے اورڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔