• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ساہیوال ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پارکنگ میں سائیکل اسٹینڈ پر اوورچارجز کا معاملہ

Feb 15, 2021

ساہیوال ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پارکنگ میں سائیکل اسٹینڈ پر اوورچارجز کا معاملہ
ساہیوال سول ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار اور انچارج کے خلاف اوورل چارجز کی من گھڑت اور بےبنیاد افوائیں۔جس پر انچارج پارکنگ محمد یار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پارکنگ چوہدری افضال گوندل فرم کے نام پر ٹھیکہ ہے۔یہ ایک سال کے لئے ٹھیکے پر لی گئی ہے۔مزید اس کا کہنا ہے کہ ہم یہاں پر کوئی اوورچارجز نہیں لے رہیے ہم شیڈول کے مطابق پانچ روپے سائیکل ،دس روپے موٹرسائیکل اور بیس روپے کار کے لے رہیے ہیں ۔ہسپتال کی پارکنگ میں بورڈ بھی لگے ہوئے جس پر سب کچھ لکھا ہوا ہے اگر ہمارا کوئی بھی ملازم اوورچارجز لے تو ہمیں اس کے بارے میں بتایا جائے تاکہ اس کے خلاف ہم کاروائی کرسکیں۔

خاورعلی چوہدری
ساہیوال