• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ پولیس سے پیار کرنے والی ننھی بچی دعا عمران کی پولیس یونیفارم میں ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کیساتھ ملاقات

Feb 15, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ:.ننھی دعا عمران نے ڈی آئی جی سے ملاقات کے دوران کہا کہ مجھے پولیس سے دلی لگن اور محبت ہے اور میری خواہش ہے کہ میں بھی بڑی ہوکر پولیس آفیسر بنو ں
ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے دعا عمران کی پولیس کیساتھ اس محبت اور لگاؤ کو سراہا اورکہا کہ ہزارہ پولیس کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے بچے پولیس سے محبت رکھتے ہیں ڈی آئی جی ہزارہ نے دعا عمران کو نقد انعام سے بھی نوازا،اور اسکی اس خواہش کو پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی کہ وہ پولیس کے جس دفتر یا تھانہ میں جائے گی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران اسکے ساتھ ملاقات کریں گے