• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

غیر قانونی اسلحہ و ایمیونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Feb 15, 2021

پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران 3 عدد رائفلز، 2 عددپستول،10عدد میگزین ، 1100 کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔ ملزم کا تعلق شہرکے نواحی علاقہ سے ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی ورسک سرکل فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر نے کامیاب کاروائی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبری 9233 کو روک کر چیکنگ کے دوران گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن 3 عدد رائفلز، 2 عددپستول،10 عدد میگزین ، 1100 کارتوس برآمد کرکے ملزم ابراہیم ولد لاجبر خان سکنہ متنی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔