• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل 6، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ، کتنے فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی؟

Feb 16, 2021

کراچی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی،پہلے مرحلے میں کراچی کے مقابلوں کے ٹکٹ دستیاب ہوں گے اور 20فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

ٹکٹ بیچنے والی ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال میں صرف 20فیصد تماشائیوں کوسٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 6500تماشائی ایک میچ دیکھ سکتے ہیں جبکہ قدافی سٹیڈیم لاہور میں یہ گنجائش 4500ہے، ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک شخص ٹکٹ خرید سکتا ہے، بچوں کے ب فارم پر ٹکٹ کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔

ٹکٹ پر شناختی کارڈ کے ساتھ کیو آر کوڈ درج ہوگا جس کو تین مختلف مقامات پر سکین کرواکر تماشائی اندر داخل ہوسکیں گے، شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، میچ والے دن وہی شخص سٹیڈیم داخل ہوسکے گا جس کے نام پر ٹکٹ کی بکنگ ہوگی۔پہلے مرحلے میں کراچی کے میچز کی بکنگ شروع کررہے ہیں، لاہور کے میچز کیلئے بھی جلد بکنگ کا آغاز کردیں گے