چنائی(نمائندہ خصوصی)انگلینڈنے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 482 رنز کے ہدف میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنالیے۔
دوسری اننگز میں بھی انگلش بلے باز سپن باؤلنگ کے جال میں پھنسے رہے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔روری برنز25،ڈوم سبلی تین جبکہ جیک لیچ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔جب کھیل ختم ہوا تو جوئے روٹ دو اور ڈان لارنس 19 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔انڈیا کی جانب سے پٹیل نے دو جبکہ ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انڈیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 286 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی تھی۔انڈیا کی جانب سے ایشون نے 106 جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے 62 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ اور معین علی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔