اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کو ساؤتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ہے، ایونٹ اسلام آباد یا پشاورمیں کرایاجائے گا جس میں ساوتھ ایشیا کے دس10 ممالک شریک ہونگے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ 2021سائیکلنگ کے حوالے سے ایک روشن وتابناک سال ہوگا۔ گزشتہ سال کورونا کی وجہ جن مشکلات کا سامنا رہا اس کا ازالہ اس سال کیا جائیگا۔ایونٹ میں سات ممالک کی شرکت تقریباً یقینی ہے تاہم اندازہ ہے کہ 10سے زائد ممالک خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس میں شرکت کریں گے۔ پچھلے سال ایونٹ پر تین کروڑ روپے کے اخرجات آئے تھے۔ اس سال بھی حکومت گلگت بلتستان بہترین انداز سے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ریس کرانے کے لیے پرامید ہے۔
اس سال مقابلوں کا آغاز 29 مارچ سے نیشنل سائیکلنگ ٹریک چیمپین شپ سے کیا جا رہا ہے جو تین دن جاری رہے گی۔لاہور میں ہونے والی ٹریک نیشنل چیمپین شپ میں جونیئر وسنیئر کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ دوسرا ایونٹ تیسری انٹرنیشنل خنجراب سائیکل ریس ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے مقابلے رمضان سے قبل یا فورابعد منعقد ہونگے۔