بغداد(نمائندہ خصوصی)عراق کے وزیرپٹرولیم احسن عبدالجبار نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک کی پاکستان اور چین میں آئل ڈپو بنانے کی کوشش ہے ۔
شفق نیوزایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر نے کہاکہ چین کی ایک نجی کمپنی اور دیگر سرکاری کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طورپر آئل ڈپو بنانے کے لیے سنجیدہ گفتگو چل رہی ہے ، عراق کیلئے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور بسراآئل کی پاکستانی مارکیٹ میں انٹری کیلئے پاکستا ن کی حکومت سے بھی بات چیت ہوئی ہے ۔
یادرہے کہ عراق سے نکلنے والے تیل کا 70فیصد مشرق میں جاتا ہے جبکہ اس میں سے 90فیصد چینی اور بھارتی منڈیوں تک پہنچتاہے، باقی 10فیصد دیگر ممالک میں آتاہے ۔