سکھر(بیورورپورٹ)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم ،صدر و ملک کے نامور مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے کہا ہے کہ تمام مشکلات کا حل دین اسلام میں ہے ہم سب کو چاہئے کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے کوشش کریں ، مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور طلباءاس کے حفاظتی دستہ ہیں ، والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اللہ اور اسکے رسول کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے سے ہی زندگی سنوار سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سکھر کے زیر اہتمام جامع مسجد سکھر میں منعقد سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامی مجلس تحفظ ختم نبوت سکھر کے قاری جمیل احمد بندھانی دیگر علماءکرام سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو موجودہ حالات سے مقابلے کیلئےآپس میں متحد ہونا پڑیگا ، کفریہ طاقتیں دین اسلام کے خلاف گھناﺅنی سازش کر کے اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتی ہے جسے امت مسلمہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی ، ختم نبوت پر کوئی سمجھوتا قابل قبو ل نہیں ہے ، تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دی جائے کیونکہ تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل دین اسلام اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات میں عمل کر کے حاصل کیا جا سکتا۔