زرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ظفر آباد کالونی کے قریب خودکش حملہ آور کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اس دوران خودکش حملہ آور دشت گرد نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کاروائی میں خودکش حملہ آور زخمی ہو گیا تاہم خودکش حملہ آوار نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیر میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دوسری سیکیورٹی خداشات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔