• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک یورپ فرینڈشپ فیدریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی

Feb 17, 2021

پریس ریلیز
میٹ دی پریس پروگرام

پاک یورپ فرینڈشپ فیدریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی ۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے معزز مہمان کوکلب آمد پر خوش آمدید کہا۔چوہدری پرویزاقبال نے میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ وقت کے حساس ترین دور سے گزررہاہے ، انڈیا نے ساری دنیا میں زبردست منفی پراپیگنڈہ سے سچ کو جھوٹ ثابت کرکے پاکستان کے کردار کو اتنابگاڑدیاکہ یورپ میں پاکستان مخالف سوچ سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ، یورپ میں کئی دہائیوںسے پاکستان کے خلاف جھوٹی پراپیگنڈہ انڈسٹری چلائی جارہی تھی جو یورپی قانون کی بھی خلاف ورزی تھی ہم نے انڈیا کے اس مکروہ نیٹ ورک کو پکڑا اور ساری دنیا کے سامنے اسے عیاں کیا ۔ انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے خلاف انڈیانے جھوٹے پراپیگنڈہ کی انتہاکردی ہے یورپ میں بلوچستان پر ظلم وستم کی من گھڑت قصے کہانیوں کے خلاف مظاہرے میں غیرملکی لوگوں کوبلوچی بناکربینرزپکڑاکرکھڑاکردیاجاتاہے لیکن ہم نے موقع پر ان جھوٹے افرادکوپکڑاجس سے انڈیاکی سازشوںکاپول کھلااورکلبھوشن یادیو کے منفی کردار کو بھی یورپی پارلیمنٹ میںاجاگرکیا۔ کشمیر کازپربات کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ یورپ میں مقیم غیورپاکستانی کشمیر یوںسے دل و جان سے پیارکرتے ہیںاور کشمیرکی آزادی کے خواہاں ہیں ،انڈیا کے کشمیر پر خصوصی اہمیت کے قانون کو ختم کرکے قبضہ کرنے ، کشمیریوںپر زندگی کے دروازے تنگ کردیئے گئے ہیں، ہم نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کو اجاگرکیا اوروہاں عوام وخواص کی کشمیر کے حق اوربھارتی جارحیت کے خلاف رائے عامہ کوہموار کیا جس پربھارتی ہمارے شدید خلاف ہیں اورہم ان کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ اوورسیزپاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار اداکرہے ہیں لیکن اوورسیزکمیشن کی انتظامیہ کی جانب سے تحفظات کا سامناہے منشی حضرات صرف اپنے کمیشن کے چکرمیں پڑے رہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہم سے ملاقاتوں میں ہماری خدمات کو سراہا اور ہمیں تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی لیکن عملی طورپرہم مافیاکے رحم و کرم پرہیں، ہمارے حالات تاحال دگرگوں ہیں، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوںکی اہمیت کو سمجھا جائے اور ہمارے تحفظات کو دورکیاجائے۔ انھوںنے کہاکہ مجھے فخرمحسوس ہورہاہے کہ میں ا یشیاکے سب سے بڑے پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان موجود ہوں اور صدر ارشدانصاری کا مشکورہوں جنھوںنے مجھے اتنی عزت دی۔ صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ پاک یورپ اوورسیزفیڈریشن نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے مثبت تشخص کواجاگرکیاہے خصوصا کشمیرکازپر جو کردار اداکیاہے وہ قابل تحسین ہے ، اوورسیزپاکستانی ہمارے اصل سفیر ہیں جوساری دنیامیں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے لاہور پریس کلب کی جانب سے پاک یورپ اوورسیزفیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

زاہد چوہدری
سیکرٹری