• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوشہروفیروز شہر کے اندر سیوریج کا نظام درہم برہم

Feb 17, 2021

نوشہروفیروز شہر کے اندر سیوریج کا نظام درہم برہم. ٹی ایم او اور پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کی وجہ سے مکمل شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل شہر کی گلیوں اور راستوں پر کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ھیں جبکہ گندگی سے تعفن پھیلنے سے موذی امراض پھیلنے لگے ھیں شہری سرفراز احمد میمن، جانی میمن، عبدالرسول بھٹی، مظہر عباسی، مہر وسطڑو، حبیب اللہ مغل ودیگر نے ناقص صفاٸی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم او ودیگر عملے کی مجرمانہ غفلت کے باعث پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے گندگی اور تعفن پھیلنے سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں متعدد بار شکایات کر چکے ہیں مگر کوٸی سننے والا نہیں ہے شہریوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ،ایڈ منسٹیٹر اور انجنیٸر کوشکایت کی کچھ نہین ہوا۔شہر کی گلیوں اور راستوں پر گندگی اور گٹروں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہو گٸ ہے جس سے موذی امراض پھیلنے لگ گۓ ہیں ملیریا اور دوسری مہلک بیماریوں نے شہریوں کو جکڑ رکھا ہے . مچھروں کی بہتات سے شہری راتین جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں .شہریوں نے مزید بتایا کہ ٹاٸون کا عملا سیاسی افراد کے بنگلوں اوطاقوں اور سرکاری آفسران کے گھروں پر ڈیوٹی دینے لگے ہیں درجنوں ملازم ویزہ پر ہیں ٹاٸون آفیسر ماہانہ لاکھوں روپٸے ویزا لیتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ فی الفور کرپٹ ٹی ایم او عملے کا تبادلہ کیا جاٸے اور شہر کی صفاٸی کے نظام کو بہتر کیا جاۓ بصورت دیگر احتجاج کا داٸرہ بڑھانے پر مجبور ہونگے

نوشہروفیروز رپورٹ نیوز ٹائم افضل علی منگی