• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی انتظامیہ پشاورکادکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن۔29 گرفتار۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود

Feb 17, 2021

(پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور نے تجاوزات مافیا کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ اور سرکلر روڈ سے تجاوزات قائم کرنے پر 29 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ثوبیہ حسام طورو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزار احمد اور ٹاؤن ٹو انتظامیہ کے انفورسمنٹ آفیسر ارباب میر عالم خان کے ہمراہ چارسدہ روڈ پر دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے سرکلر روڈ پر دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر تے ہوئے تجاوزات کو ہٹا دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق ان بازاروں میں دکانداروں نے فٹ پاٹھ اور سڑک کے کے اوپر تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو سخت تکلیف کا سامنا تھا اور اکثر اوقات ٹریفک بھی جام رہتی تھی۔جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے 29 دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔