اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے والے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صرف پانچ ماہ کے عرصے میں 97 ممالک میں بسنے والے 87 ہزار 833 پاکستانیوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے اور ان کے ذریعے 500 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔
انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر میں تیزی آ رہی ہے ، گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان اکاؤنٹس میں 243 ملین ڈالر بھجوائے گئے۔