• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار

Feb 18, 2021

پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگل کرنے کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان موٹرسائیکل کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 2 عدد رائفلز اور 4 عدد بندوق برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل کی جانب سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر درہ آدم خیل کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والے راستوں پر چیکنگ کی سخت نگرانی شروع کر دی گئی جس کے دوران ڈی ایس پی بڈھ بیر ریاض خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد نے ارباب ٹاپو ناکہ بندی پر ملزمان الف خان ولد نصیر اللہ اور گل رحمان ولد حیاء خان ساکنان متنی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 2 عدد کلاشنکوف، 2 عدد رائفلز اور 4 عدد بندوقیں برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.