• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ کا شمالی کوریا کی ہیکنگ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا اعلان

Feb 19, 2021

سیئول (نمائندہ خصوصی) امریکی حکومت نے شمالی کوریا کی ہیکنگ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تین شمالی کوریائی باشندوں پر بڑے سائبر حملوں میں ان کے مشتبہ کردار کے الزامات عائد کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بنیادی تشویش پیانگ یانگ کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں سے ہے لیکن شمالی کوریا کی حکومت کی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں پر بھی غور کیا جانا ضروری ہے۔ شمالی کوریا کے بارے میں امریکہ کی پالیسی پر نظرثانی کرنے سے شمالی کوریا کی طرف سے پائے جانے والی مہلک سرگرمیوں اور ان خطرات کی مکمل حیثیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔

امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے تین ہیکرز پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں جن میں بینکوں اور کاروباری اداروں سے 1.3 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم اور کرپٹوکرنسی کی چوری کی کوشش بھی شامل ہےاور خاص بات یہ ہے کہ یہ تینوں شمالی کوریا کے سرکاری عہدے دار ہیں۔

شمالی کوریا کے تینوں ملزمان میں سے کوئی بھی امریکی حراست میں نہیں ہے لیکن امریکی عہدے دار ملزموں کی غیر موجودگی میں بھی فردِ جرم لگانے کا مکمل اختیار اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں۔