ریاض ( راجہ عابد عزیز ) معروف صحافی سید مسرت خلیل کا پاکستان کے لئے ایک قابل فخراعزاز.
جدہ میں صحافتی سماجی ،ادبی اور اسپورٹس کےحلقوں کی معروف اور سرگرم شخصیت سید مسرت خلیل گذشتہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ سے جدہ میں مقیم ہیں. وہ شہر قائد کراچی کے ایک مذہبی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔انھوں نے 1975 میں کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ 1976میں سعودی عرب آ گئے اور زاہد ٹریکٹر جدہ سے منسلک۔ ہو گئے۔ 1980 سے وزارت دفاع اور شہری ہوا بازی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کے بعد 2003 میں ملازمت سےسبکدوش ہوگئے۔دو سال سابق سعودی وزیر زراعت و آبپاشی عبدالرحمن آلِ الشیخ کے جدہ کے رہائشی کمپاؤنڈ کے مینجر رہے۔
چونکہ صحافت سے شروع ہی سے لگاو تھا اس لئے ملازمت کے ساتھ ساتھ صحافتی خدمات بھی سر انجام دیتے رہے. مختلف رسالوں، آن لائن اشاعتوں کو مضامین ، انٹرویوز اور خصوصیات کے ساتھ مقامی اردو اور انگریزی اخبارات، بین الاقوامی پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے لئے کمیونٹی کی ادبی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کی کوریج اور اسپورٹس جرنلزم میں فعال اور مستقل طور پر کام کرتے رہے۔ 30 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے کہ کمیونٹی کے لیے اپنی بے لوث خدمات کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں. اضافی طور پر انھیں کھیلوں خصوصا کرکٹ سے زیادہ لگاو ہے۔ جدہ میں کرکٹ کی سب سے بڑی تنظیم ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) اور سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کا واحد سرکاری ادارہ سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی) کے بانی رکن اور میڈیا کمیٹی کے ہیڈ رہے۔ ایس سی سی جو اب سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) بن گئی ہے اس کے ساتھ بھی شامل ہیں۔
سابق قدیم تنظیم جدہ کرکٹ لیگ (جے سی ایل) کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) تھے۔ مسرت خلیل نے اردو نیوز، سعودی گزٹ ، البلاد ڈیلی اوررابطہ عالم اسلامی مکہ المکرمہ کے ورلڈ مسلم لیگ کے جنرنل میں بطور آزاد صحافی رپورٹنگ کی۔ وہ روزنامہ جسارت پاکستان کے بیورو چیف برائے سعودی بھی ہیں۔سید مسرت خلیل پہلے پاکستانی صحافی ہیں جن کو حال ہی میں مقامی اور بین الاقوامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے انگریزی اور اردو اسپورٹس جرنلزم اور کمیونٹی سرگرمیاں کی کوریج کا وسیع تجربہ ہونے کی بنا پر سعودی وزارت میڈیا کے ادارہ کی جانب سے گرین کارڈ دیا گیا ہے۔ جو کسی بھی پہلے پاکستانی صحافی کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے.
مسرت خلیل کی شادی 1979 ایک سعودی نیشنل فیملی میں ہوئی ان کی شریک ِ حیات جدہ کی ہیں اور ایک گھریلو خاتون ہیں ۔ مسرت خلیل تین بیٹوں کا قابل فخر باپ ہیں. یاد رہے کہ سید مسرت خلیل پاکستان کے ایک قابل فخر شہری ہیں. سعودی عرب میں ان کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں. ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی و دارزی عمر کے لیے دعاگو ہیں. آمین.
معروف صحافی سید مسرت خلیل کا پاکستان کے لئے ایک قابل فخراعزاز.
