لاہور (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹویٹر پر شاندار پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہنے کے ا نتظار میں ہیں جو آئندہ ہفتے سری لنکا کے دورے پر آ رہے ہیں ، ان کے دورے سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی جبکہ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہو گی جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔“
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دورہ سری لنکا پر روانہ ہو گئے جو کہ دو روز پر محیط ہو گیا ، اس دورے کے دوران وہ سری لنکن وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے