(عمران خان خیبر پختون خواہ )
ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ محمد زبیر اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان انسداد ملاوٹ خصوصی مہم کے تحت ٹانک بازار کا معائنہ کیا معائنے کے دوران سالن مصالحہ جات؛ مرغی فروش؛جنرل سٹورز کریانہ سٹور کے دوکانوں میں کوالٹی اور قیمتوں کی جانچ پڑتال تفصیلی معائنہ کیا بعض کو گرانفروشی غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی پر کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کر دئیے جبکہ متعدد دوکانداروں کو بہتری کے لئے وارننگ جاری کی گئی۔اس دوران ڈی ایف سی ٹانک صلاح الدین خان کاکہنا تھا کہ محکمہ فوڈ عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع ٹانک کے مکین محکمہ فوڈ کے ساتھ تعاون کرے انہوں واضع کیا کہ ضلع ٹانک میں کسی کو گرانفروشی اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔خلاف ورزی کی صورت میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔