(عمران خان خیبر پختون خواہ )پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران تین سال سے روپوش مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ فقیر آباد کو اغوائیگی، ڈکیتی، قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا عتراف کرلیا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو مخبر کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری موجود ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او فقیر آباد حسن کو مجرم اشتہاری گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا گیا ۔
ایس ایچ او فقیر آبادحسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز چارسد ہ روڈ پر کامیاب کارروائی کے دوران اشتہار ی ملزم فضل رحمان عرف ٹک ٹکے ولد عبد الرحمان سکنہ شبقدر کو نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم تھانہ فقیر آباد کو اغوائیگی، ڈکیتی، قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا عتراف کرلیا۔
پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران تین سال سے روپوش مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔
