• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترکی کے بین الاقوامی مشہورومعروف ڈرامے “ارتغل غازی” کے کردار مہمت پالا، ہاکان سیرم اور گوکحان کراسک نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔

Feb 21, 2021

(زاہد چوہدری) ترکی کے بین الاقوامی مشہورومعروف ڈرامے “ارتغل غازی” کے کردار مہمت پالا، ہاکان سیرم اور گوکحان کراسک نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی ہما ءمیر ، نفیس احمد قادری ، عمران شیخ ، محمد فاروق جوہری ،سید رضوان شمسی ،حسنین چوہدری ، سینئرصحافی پرویز الطاف ، قمرزمان بھٹی ، خواجہ آفتاب ، سماجی رہنما عامرقریشی ، شاہد قادر سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معززمہمانوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں انھیںجو محبت ملی ہے اس پرجتنابھی فخر کریں وہ کم ہے ، ترکی اور پاکستان کاتعلق مذہب کی انمٹ اورغیرمتزلزل بنیادوں پر ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہاہے۔ صدرارشد انصاری نے ترکی کے معزز مہمانوں کو کلب آمد پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملک کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، ترکی میں بنائے گئے ڈرامے نے مسلم دنیاخصوصًا پاکستان میں جو پزیرائی حاصل کی ہے وہ ایک منفرداوراعلی اعزاز ہے جس سے واضح ہوتاہے کہ دنیابھرکے مسلمان جس مرضی رنگ نسل یاخطے سے تعلق رکھتے ہوں وہ دین کی سربلندی کے لئے یکتااوریکجان ہیں۔ ترکی کے معزز مہمانوں نے میڈیاکے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے اورپاکستان ترکی دوستی زندہ باد اور لاہور لاہوراے کے نعرے بھی لگائے۔معزز مہمانوں کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈزبھی پیش کی گئیں۔