• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کا تھانہ رحمان بابا کا اچانک دورہ

Feb 21, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ

پشاور ۔ ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کا تھانہ رحمان بابا کا اچانک دورہ
اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
ایس ایس پی اپریشنز نے سرکاری اسلحہ کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ تھانہ ریکارڈ، رجسٹرات، نفری سٹیٹمنٹ اور ڈیوٹی چارٹ چیک کیا ۔
ریکارڈ درستگی پر تھانہ رحمان بابا کے اہلکاروں کو نقد انعام سے نوازا۔
انہوں نے شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے محرر سٹاف کو ضروری ہدایات دیں۔
پشاور ۔ انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شہریوں کو بروقت قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
پشاور ۔ ایس ایس پی اپریشنز پشاور نے تھانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا۔
حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی اور ان سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔
پشاور ۔ انہوں نے قانونی مدد کے طلبگار افراد کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے سمیت ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔