ڈیرہ اسماعیل خان
تحریک انصاف کے رہنما و یوسی ناظم یونین کونسل نمبر 4 چوہدری شفیق کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اکنامک افیئرز محمد یعقوب شیخ سے خصوصی ملاقات ،
چوہدری شفیق کا یعقوب شیخ کو حلقہ این اے 39 کی عوام کی حق نمائندگی ادا کرنے پر خراج تحسین اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،
تفصیلات کے مطابق امیدوار یوسی ناظم یونین نمبر چار چودھری شفیق نے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 39 محمد یعقوب شیخ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر چوہدری شفیق نے محمد یعقوب شیخ کو حلقہ این اے 39سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے درینہ بنیادی مسائل اسمبلی فلور پر اجاگر کرنے اور پارلیمنٹ میں چشمہ لفٹ کنال سمیت ڈیرہ کی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اور انھیں اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ نے چودھری شفیق کا شکریہ ادا کیا ۔