ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور 12 ٹانکے لگے، یہ واقعہ جمعہ کی شام کھر ریلوے سٹیشن پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو دھکا دینے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے 12 گھنٹے بعد حراست میں لے لیا گیا اور اس کی شناخت سومیدھ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ہے کہ دو سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور انکے درمیان دوستی ہوگئی، لڑکی کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا لیکن ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو دھکا دینے سے پہلے اسے قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔