• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ادبی دائرہ ڈیرہ اسماعیل خان اور تسلسل ادبی فورم بلوٹ کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا

Feb 23, 2021

۔KPK. ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان
محفل مشاعرہ بیاد غلام محمد قاصر
گزشتہ روز نامور شاعر غلام محمد قاصر کی یاد میں
ادبی دائرہ ڈیرہ اسماعیل خان اور تسلسل ادبی فورم بلوٹ کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا
جس کی صدارت معروف شاعر ثنا اللہ شمیم نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی ممتاز شاعرسرور سودائی،تسلیم فیروز اور تصدق شعار تھے۔اس محفل میں میانوالی سے معروف شاعر خالد ندیم شانی،شاکر خان،بھکر سے جاوید دانش،شاہد مبشر اور لکی مروت سے راحل بخاری اور فضل خیال نے خصوصی طور پر شرکت کی
۔ڈیرہ کے مقامی شعرا کی اکثریت بھی اس محفل میں شریک ہوئی اور شہرِ قاصر پہاڑپور سے بھی نمائندہ شعرا شامل ِ مشاعرہ ہوئے۔ڈیرہ کی نمائندہ شاعرات نے بھی اس محفل کو رونق بخشی۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر خورشیدربانی اور اخلاق احمد اعوان نے ادا کیے جبکہ تلاوت کلام پاک ذیشان گوہر اور نعت کی سعادت عترت عباس نے حاصل کی ۔اس موقع پر شہاب صفدر نے شرکا محفل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہا کہ ہم اس مشاعرہ میں شریک تمام شعرا بالخصوص مہمان شعرا کے
تہ دل سے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری درخواست پر تشریف لائے اور تقریب کی رونق بڑھائی ۔ مشاعرہ کے کامیاب انعقاد میں تعاون پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ شہر کی انتظامیہ کے بھی ممنون ہیں کہ وہ ہمیشہ ایسی تقاریب کے لیے معاون رہے ہیں۔انھوں نے ادبی دائرہ کے نوجوان عہدیداران قیس رضا اور عون رضا کی کوششوں کو بھی سراہا جن کی وجہ مشاعرہ کامیابی سے ہم کنار ہوا۔ مشاعرہ میں شریک دیگر شعرا میں
ابرار عقیل ،عذرا بخاری،صائمہ قمر،موسیٰ کلیم ،عصمت کومل ،لطیف اعوان،نبیلہ خان ،رحمت اللہ عامر،روبینہ قمر،کاشف شاہ،زاہد محمود زاہد،قیس رضا ،عون رضا،کیفی قلندر،ذیشان گوہر،ارسلان ساحل،اعزازکاظمی،زاہد خان،ثاقب سعید، عدنان طائر،عارف بلال،مجاہد تاثیر،حنیف کامل ،علی میمن،وسیم ناطق،عمران خاکی، توصیف رضا ،عامرہانی،رجب علی، شبیب عبداللہ،فواد جی ، محمد سعد اور عباس کھرنے شرکت کی۔اس موقع پر معروف لکھاری سید ارشاد حسین شاہ نے غلام محمد قاصر سے ملاقات کا احوال سامعین سے شیئر کیا اور ان کے اشعار بھی سنائے۔ناظمین مشاعرہ بھی گاہے گاہے قاصر صاحب کی اشعار پیش کرتے رہے۔شہاب صفدر نے قاصر صاحب کے لیے لکھی گئی خصوصی نظم سنا کر مشاعرہ لوٹ لیا
اور داد وصول کی