۔KPK ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان
کلاچی پولیس کی بڑی کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار
انچارج انویسٹیگیشن
انسپکٹر صابر بلوچ نے
پریس کانفرنس کے
دوران تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا
کہ خفیہ معلومات پر ایس ایچ او کلاچی عبدالرشید نے ہتھالہ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران بھاری تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اسلحہ کے 16 گٹو برآمد کئے گئے ہیں جو وانہ جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچایا جا رہا تھا برآمد کئے جانے والے اسلحے میں m۰16 دو عدد رائفل ہیوی ویپن ایک عدد پسٹل 30 بور ایک عدد smg بلٹ ایک عدد بارود 850گرام اور ایمونیشن میں ایس ایم جی 12515 ۔ ایم 16/4 50900 اور gl۔3 391 کارتوس برآمد کئے گئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 67496 ہے انسپکٹر صابر بلوچ نے بتایا کہ اسلحہ تخریب کاری کے لئے وانہ سے ڈیرہ اسماعیل خان ایک ڈاٹسن نمبر kg 9355 میں منتقل کیا جا رہا تھا ملزم عظیم خان ولد رئیس خان سکنہ سرائے نورنگ لکی مروت کو گرفتار کر کے 15AA ۔ 17AA ۔5 ESA اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
انسپکٹر صابر بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم کا تعلق ٹی ٹی ایم سے ہے اور اس کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا اسلحہ کو ڈاٹسن میں لکڑیوں کے نیچے چھپایا گیا تھا