• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جموں کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید

Feb 26, 2021

سرینگر(نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر کے علاقہ اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دونوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نےضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔
دوسری جانب قابض افواج کی جانب سے ضلع پلواما، شوپیاں اور سرینگر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے جس میں کشمیری عوام کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ احتجاج کے ڈر سے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔