• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان ہائ کمشنر لندن اور برمنگھم، بریڈ فورڈ ، گلاسگو اور مانچسٹر قونصل خانوں میں ذاتی طور پر قونصلر خدمات کی بحالی کا مرحلہ۔

Feb 26, 2021

لندن (عارف چودھری)پاکستان ہائ کمشنر لندن معظم خان کی ہدایت پر برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یکم  مارچ 2021 سے لندن اور برمنگھم ، بریڈ فورڈ ، گلاسگو اور مانچسٹر کے قونصل خانوں میں محدود پیمانے پر ذاتی قونصل خانہ خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلہ میں مشین ریڈی ایبل پاسپورٹ ، نادرا اور قونصلر خدمات کے لئے صرف محدود تعداد میں سائلین کو بلایا جائے گا اور جن لوگوں کو قونصل خانوں میں برطانیہ میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پابندیوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہی لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی تاکہ سب کی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے اور ماضی کی طرح قونصل خانوں میں محدود سروسز بھی جاری رہیں گی جن میں بزرگ شہری (عمر 65 سال سے زیادہ)

اور ہنگامی حالات میں ضرورت مند افراد کی بھی مدد کو بھی جاری رکھا جائے گا