• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

Feb 27, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ ) نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کے تھانہ شاپور اور تھانہ چمکنی کی حدود میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران چوری اور اندھے قتل ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہیں ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل سجاد حسین کی سربراہی میں اے ایس پی چمکنی احمد زنیرچیمہ ایس ایچ او سر دار حسین خان ایس ایچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان سراغ لگا کر گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا اسی طرح اے ایس پی چمکنی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کے کچھ مشکوک افراد سنگین واردات کی عرض سے موجود ہیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کر لیا