• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو پارٹی رہنماﺅں کے رویے سے مایوس،تنہا انتخابی مہم چلانے لگے

Feb 28, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو مشکلات کا شکارہیں،سیف اللہ ابڑوپارٹی رہنماﺅں کے رویے سے مایوس ہو کر تنہا انتخابی مہم چلانے لگے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم سے ملاقات کی اوران سے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی درخواست کی ۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے ایک رکن سید عبدالرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ،پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار ہیں ۔