• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اللہ کی مہربانی سے جو چاہتے تھے وہ مل گیا،اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

Mar 1, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اٹارنی جنرل خالدجاوید نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی مہربانی سے جو چاہتے تھے وہ مل گیا،سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپر کاکہہ دیا ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان نے کہاکہ اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ بار کو ڈلگائے یا سیریل نمبر، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہاانتخابات صاف ہونے چاہئیں ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی یہ رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپرکی سیکریسی ہمیشہ نہیں رہ سکتی۔