• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

Mar 2, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)لمبے عرصہ تک چھٹیاں منانے والے طالبعلموں کی پڑھائی کا سیزن شروع ہو چکاہے اور اب محکمہ تعلیم نے پنجاب میں نئے تعلیمی سال کا اعلان کر دیاہے کہ وہ یکم اگست سے شروع ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں نئے تعلیمی سا ل کا آغاز یکم اگست سے ہو گا جوکہ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز تک کھول دیے گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معمول کے مطابق سکول کھولے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب صورتحال معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔