• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ٹانک صلاح الدین خان نے قیمتوں کی فہرستوں کی نمائش اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے حوالے سے ٹانک بازار کا معائنہ کیا

Mar 4, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ سے )
ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ٹانک صلاح الدین خان نے قیمتوں کی فہرستوں کی نمائش اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے حوالے سے ٹانک بازار کا معائنہ کیا جانچ پڑتال کے دوران انہوں نے کریانہ سٹورز ہوٹلز سبزی اور فروٹس فروشوں کے دکانوں کا معائنہ کیا اور ان میں سے بہت سے دوکانداروں کو معمولی تضادات پر وارننگ جاری کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے تحت مقدمات درج کی گئیں اس دوران ڈی ایف سی صلاح الدین خان نے تمام دوکاندار حضرات کو خبردار کیا کہ فوڈ قوانین کی پاسداری پر عمل در آمد یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔